ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صرف پٹاکھہ پر پابندی کیوں، آٹوموبائلس سے کہیں زیادہ آلودگی پھیلتی ہے: سپریم کورٹ

صرف پٹاکھہ پر پابندی کیوں، آٹوموبائلس سے کہیں زیادہ آلودگی پھیلتی ہے: سپریم کورٹ

Wed, 13 Mar 2019 00:02:57    S.O. News Service

نئی دہلی ،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے پٹاکھے پر پابندی لگانے کے سلسلے میں کہا کہ صرف پٹاکھے ہی سے آلودگی نہیں پیدا نہیں ہوتی ہے۔ کورٹ نے پٹاکھے سے ہونے والے آلودگی سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آتش بازی ہی آلودگی کی واحد وجہ نہیں ہیں۔کار اور آٹوموبائلس کہیں زیادہ مقدار میں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں۔کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ 3 اپریل کو طے کی ہے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ لوگ پٹاکھے پر پابندی کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں جبکہ صاف محسوس کیا جا سکتا ہے کہ آٹوموبائلس کہیں زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں۔مرکزی حکومت نے کہا کہ پٹاکھے کی بناوٹ میں بیریم کے استعمال پر روک لگائی جاچکی ہے۔ گرین پٹاکھوں کا فارمولہ ابھی فائنل کیا جانا باقی ہے۔اس پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ بے روزگار ہوئے ملازمین کا کیا ہوا؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو کہا کہ وہ پٹاکھے اورآ ٹوموبائلس کے ذریعہ ہونے والے آلودگی پر ایک تقابلی مطالعہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔رپورٹ میں اس پر بھی غور کیا جائے کہ لوگ آٹوموبائلس سے آلودگی جانتے ہوئے بھی کیوں پٹاکھے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ آٹوموبائل سے زیادہ آلودگی پھیلتی ہے۔اس معاملے پر اگلی سماعت کے لئے 3 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔بتا دیں کہ پٹاکھے پر گزشتہ سال دیوالی پر سپریم کورٹ نے مکمل طور پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے کچھ پابندیاں ضرور لگائی تھیں۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اپنے حکم میں کہا تھا کہ پٹاکھے کو صرف لائسنس ہولڈر تاجر ہی فروخت کر سکتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ فضائی آلودگی پر لگام لگانے کے لئے ملک بھر میں پٹاکھے کی تعمیراوار اور فروخت پر روک لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔تاہم اس وقت بھی پٹاکھے پر لگی پابندیوں کے معاملے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔


Share: